Transcription
السلام علیکم۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان کی آن لائن مارکیٹ میں اس وقت سب سے زیادہ کیا چیز سیل ہو رہی ہے؟ وہ ہے پرفیوم۔ آج کی اس ویڈیو میں میں آپ لوگوں کو گائیڈ کروں گا کہ آپ کس طرح پاکستان میں رہتے ہوئے اپنا خود کا پرفیوم کا برانڈ بنا سکتے ہیں اپنی برانڈنگ کے ساتھ۔ اور پریشان بالکل بھی نا ہو ئیے گا۔ آپ کو اپنا پرفیوم کا برانڈ بنانے کے لیے چائنا نہیں جانا پڑے گا۔ آپ کے سارے کام پاکستان میں رہتے ہوئے ہو جائیں گے۔ اور یہ بھی پوسیبل ہے کہ آپ کے اپنے گھر میں، آپ کی اپنی شاپ پر، آپ کے اپنے آفس ویئر ہاؤس کے اندر ہی سب کچھ پہنچ جائے۔ بس ایک بات ذہن نشین کر لیں کہ پرفیوم کا اچھا برانڈ بنانے کے لیے آپ کے پاس کم سے کم ایک سے 1.5 لاکھ روپے ہونا چاہیے۔ تبھی آپ ایک ایسا برانڈ لانچ کر سکیں گے جسے پاکستان کے لوگ پسند کریں۔ آپ کے پرفیوم کی فریگرنس اچھی ہوگی جس سے آپ کی سیلز بڑھیں گی اور آپ اچھا خاصا کما سکیں گے۔ تو چلیے اللہ پاک کے بابرکت نام سے شروع کرتے ہیں۔
تو سب سے پہلے آپ نے اپنے پرفیوم برانڈ کے لیے ایک ڈیسنٹ سا یونیک سا نیم سوچنا ہے۔ جیسے پاکستان کے پاپولر برانڈز ہیں ایلسنٹس، ایس ٹی سٹوریز، جے فریگرنسز اور اس طرح کے دیگر برانڈز۔ تو میں ازیوم کرتا ہوں کہ آپ نے اپنے برانڈ کا نیم سوچ لیا ہے۔ اس کے بعد باری آتی ہے پرفیوم میٹیریل کی سورسنگ کی۔ اور پرفیوم بنانے کے لیے آپ کو جو چیزیں چاہیے ہوتی ہیں ان میں آئل، بیسز، پرفیوم کی بوٹلز، ڈیزائن، لیبل، پیکیجنگ میٹیریل۔ یہاں پہ آ کر آپ تھوڑا سا پریشان ہو گئے ہوں گے کہ یہ سب کچھ کہاں سے لیں گے؟ یہ کیسے کریں گے؟ تو پریشانی والی کوئی بات نہیں۔ یہ فیضان بھائی ہیں۔ ان کا نمبر بھی آپ کے سامنے شو ہو رہا ہے۔ ان سے آپ کو یہ سب کچھ مل جائے گا۔ وہ بھی صرف 30 سے 35,000 روپے جیسی معمولی رقم میں۔ اور یقین کریں میں ان کو نہیں جانتا۔ میں جب اپنی ریسرچ کر رہا تھا تو ان کا چینل میرے سامنے آیا۔ میں نے ان کی باتوں کو سنا، ان کے ریٹس کو دیکھا اور مجھے یہ بالکل پرفیکٹ لگے پاکستان میں اپنا پرفیوم کا برانڈ لانچ کرنے کے لیے۔ اس لیے میں ان کا نمبر اور ان کی پکچر آپ کے سامنے شیئر کر رہا ہوں۔
اور پیکیجنگ کے لیے، بوٹلز کے لیے، فریگرنسز کے لیے یہ ایک اور کانٹیکٹ شیئر کر رہا ہوں تھری ڈاٹ کاسمیٹکس والوں کا۔ یہ بھی میری ریسرچ میں میرے سامنے آئے اور ان کے پاس ٹوٹل سلوشن ہے آپ کے کام کا۔ آپ نے پرنٹنگ کروانی ہے، ڈیزائننگ کروانی ہے، پیکیجز بنوانے ہیں، بوٹلز چاہیے، آئل چاہیے، سپرے چاہیے، بیسز چاہیے۔ یہ آپ کو سب کچھ پرووائیڈ کر رہے ہیں ہول سیل میں۔ ان کے ڈفرنٹ نمبرز ہیں۔ آپ ان سے کانٹیکٹ کر کے ان سے ریٹ لے سکتے ہیں اور فیضان سے بھی ریٹ لے سکتے ہیں۔ جو آپ کو بہتر لگے آپ اس کے ساتھ ڈیل کر سکتے ہیں۔ تو بل فرض آپ کی کسی ایک بندے کے ساتھ ڈیل ہو جاتی ہے تو یہاں پر نوٹ کر لیں کہ آپ نے شروع میں صرف تین یا چار فریگرنس سے سٹارٹ لینا ہے اور آپ نے میکسیمم 50 سے 60 بوٹلز تیار کروانی ہیں۔ اگر بجٹ اچھا ہے، آپ زیادہ سٹاک لینا چاہتے ہیں تو سٹارٹنگ میں میکسیمم 100 بوٹل کی طرف جائیں۔ اس میں لاگت کم آئے گی اور آپ کا ٹیسٹنگ فیز سٹارٹ ہو جائے گا۔
تو یہاں تک بات ہوتی ہے آپ نے اپنا برانڈ کا نیم سوچ لیا۔ آپ کے پاس ریڈی میڈ پرفیوم تیار ہو کے آ چکا ہے۔ اب آپ نے اس کو پبلش کرنا ہے۔ اس کی مارکیٹنگ کرنی ہے۔ تو اس چیز میں سب سے پہلا کام آتا ہے پروڈکٹ فوٹوگرافی کا۔ سٹارٹنگ میں چھوٹے لیول پر آپ نے پروڈکٹ کی فوٹوگرافی کیسے کرنی ہے۔ اس کے لیے میری اس ویڈیو کو دیکھیں۔ اس میں میں نے بڑے آسان اور سستے وے سے گائیڈ کیا ہے کہ آپ اپنی پروڈکٹ کی فوٹوگرافی کیسے کریں گے۔ باقی آج کل اے آئی کا دور ہے۔ آپ اپنی بوٹلز کی سمپل سی پکچر لے کر اے آئی کو دیں وہ بھی آپ کو بہترین امیجز بنا دے گا۔ اس پوائنٹ پہ آپ نے تھوڑا سا رکنا ہے اور تھوڑا حساب کتاب لگانا ہے۔ میرے حساب سے آپ جو پرفیوم کا برانڈ بنانے جا رہے ہیں اس میں آپ کو آپ کے پرفیوم کا آئل، بوٹلز کی قیمت، پیکیجنگ، ڈیزائننگ، آپ کو ایک پرفیوم تقریباً کاسٹ کرے گا 500 سے 600 روپے کے بیچ جسے آپ آن لائن آرام کے ساتھ 2500، 3000، 3500 تک ایزیلی سیل کر سکتے ہیں۔ تو، آپ کی کاسٹ پڑ چکی ہے تقریباً 500 سے 600 روپے کی اس میں آپ ایوریج ڈلیوری چارجز پلس کر دیں گے 250 روپے تو یہ پہنچ جائے گا 800، 850 روپے پر۔ اس کے بعد آپ نے مارکیٹنگ کا بجٹ اس کے اوپر ایڈ کرنا ہے وہ آپ ایڈ کر لیں تقریباً 200 سے 300 روپے پر بوٹل تو یہ کاسٹ آپ کی چلی جائے گی 1000 سے 1100 روپے پر۔ اس کے علاوہ بجلی کا بل، ٹیم کے خرچے، پے وغیرہ ایکسپنسز ان سب چیزوں کو ملا کے آپ 100 روپے اور ایڈ کر لیں اور جب آپ پارسل ڈلیور کر دیتے ہیں فرض کریں آپ نے 100 پارسل بھیجے ہیں تو آپ کے 100 کے 100 ڈلیور نہیں ہونے والے۔ آپ کی 10 سے 15 فیصد کی ریٹرن ریشو رہنے والی ہے۔ اس کے لیے آپ نے پریشان نہیں ہونا۔ بڑے سے بڑے برانڈز بھی اتنی ریشو پر رہتے ہیں۔ تو آپ کھلا ڈلا خرچہ ڈال کے اپنی پرفیوم کی ایک بوٹل کو سمجھ لیں وہ آپ کو پڑی ہے 1200 روپے کی۔
اس کے بعد باری آتی ہے اپنے اس پرفیوم کے برانڈ کو آن لائن لانچ کرنے کی۔ تو اس کے لیے چاہیے آپ کو ایک ڈومین اور ہوسٹنگ۔ تو آپ کا برانڈ نیم تیار ہے، بوٹلز تیار ہے، فوٹوگرافی ہو چکی ہے۔ اس کے بعد باری آتی ہے اپنا سٹور لانچ کرنے کی۔ اور اس کے لیے میں آپ کو ایز آل ویز ریکمنڈ کرتا ہوں ہوسٹنگر۔ اس کا لنک آپ کو ہوسٹنگر میں بھی مل جائے گا یا پھر آپ خود بھی براؤزر میں لکھ سکتے ہیں۔ hostinger.com فیصل۔ یہاں پر آپ نے سنگل یا پریمیم پیکج ہرگز چوز نہیں کرنا۔ آپ آئیں گے بزنس پیکج کی طرف کیونکہ پرفیوم کا برانڈ لانچ کرنے جا رہے ہیں تو آپ کی سائٹ 99.99 فیصد اپ ہونی چاہیے۔ ان چھوٹے پیکجز میں آپ کو ایس ایس ڈی ملے گی جبکہ بزنس میں آپ کو این وی ایم ای سٹوریج مل رہی ہے۔ اور اس کا مطلب ہے آپ کی سائٹ انٹر کرتے ہی ایسے اوپن ہوگی۔ تو آپ بزنس پلان چوز کر لیں گے۔ اگر تو آپ سیریس ہیں اپنے بزنس کے لیے تو پھر آپ 48 منتھ کا پلان لیں۔ ورنہ آپ 12 مہینے 24 مہینے کا پلان بھی لے سکتے ہیں۔ وہ آپ کو تھوڑا کاسٹلی پڑتا ہے پر منتھ۔ جیسے 1 سال والا آپ کو 1000 روپے پر منتھ پڑتا ہے۔ اگر آپ 4 سال پہ جاتے ہیں تو یہی آپ کو پڑے گا تقریباً 600 روپے پر منتھ میں۔ یہاں پر آپ میرا کوپن کوڈ بھی یوز کر سکتے ہیں فیصل جس میں آپ کو اچھا والا ڈسکاؤنٹ بھی مل جائے گا۔ یہ دیکھیں 30 فیصد آپ کو مزید آف مل چکا ہے۔ 28,000 والا پیکج 20,000 آ گیا ہے۔ یعنی 1,60,000 والا پیکج آپ کو مل رہا ہے صرف 20,000 روپے میں اور ایک دو نہیں بلکہ پورے 4 سال کی بے فکری بھی۔ یہاں پہ شاید کچھ لوگوں کو لگے میں پروموشن کر رہا ہوں تو آپ کہہ سکتے ہیں۔ لیکن آپ کو اچھا خاصا ڈسکاؤنٹ مل رہا ہے اور آپ کی وجہ سے مجھے بھی کمیشن کی شکل میں ریونیو ملے گا۔ تو، یہاں سے آپ نے یہ پلان بائے کر لینا ہے۔ کنٹینیو پہ کلک کر کے پیمنٹ وغیرہ انٹر کر دینی ہے آپ نے۔
اس پوائنٹ پہ آپ کو میری طرف سے بھی تھوڑی سپورٹ ملنے والی ہے۔ وہ کیسے؟ ہوسٹنگر کی طرف سے آپ کو جو پیمنٹ سلپ جاتی ہے اس کا سکرین شاٹ اور اپنی سائٹ کا یوزر نیم اور پاس ورڈ آپ مجھے ای میل کر دیں help@allshabirpk پر یا پھر ہماری ٹیم کے اس واٹس ایپ نمبر پر کانٹیکٹ کر لیں۔ میری ٹیم آپ کے پرفیوم برانڈ کی سائٹ کے لیے آپ لوگوں کو پریمیم پلگ انز اور تھیمز بالکل فری آف کاسٹ انسٹال کر دے گی 2 سے 3 دن کے اندر اندر۔ یعنی آپ کو میرے لنک سے اچھا خاصا ڈسکاؤنٹ ملا۔ اس کے بعد کوپن کوڈ لگانے سے مزید ڈسکاؤنٹ ملا۔ اور ساتھ میں آپ کو ایک چیز اور بھی فری ملی جس پر آپ نے غور نہیں کیا وہ ہے فری ڈومین یعنی آپ صرف ہوسٹنگ کی پیمنٹ کر رہے ہیں اور بندہ اینالٹکس کی طرف سے آپ کے پرفیوم برانڈ کے لیے پریمیم پروفیشنل تھیمز اور پلگ انز ٹوٹلی فری۔ تو اس پوائنٹ تک آپ نے سارے خرچے وغیرہ ایڈ کر لیے۔ بوٹل کی کاسٹ آپ کی نکل آئی ہے۔ برانڈنگ آپ کی ہو چکی۔ سٹور بھی آپ کا بن گیا۔ اپنے پرفیومز کی فوٹوگرافی کرنے کے بعد آپ نے ان کو پبلش بھی کر دیا ہے۔
اب باری آتی ہے مارکیٹنگ کی کہ آپ آرڈرز کیسے لائیں گے؟ اسے گرو کیسے کریں گے؟ اس کے لیے سب سے بیسٹ آپشن ہے میٹا ایڈز۔ ویسے ٹک ٹاک اور گوگل ایڈز بھی اویلیبل ہیں لیکن بہتر سے بہترین آپ کو رسپانس ملنے والا ہے میٹا ایڈز سے۔ میٹا پر اپنے برانڈ کا پیج بنا کر اس پر آپ نے ایڈز چلانی ہے۔ ڈیلی کا بجٹ آپ نے 1000 سے 1500 روپے کا رکھنا ہے۔ جس میں آپ کو تقریباً 4 سے 5 چھ آرڈرز ملنا شروع ہو جائیں گے۔ جتنی آپ ایڈ اچھی بنائیں گے اتنا رسپانس آپ کو اچھا ملے گا اتنی آپ کو پر آرڈر کاسٹ کم آئے گی۔ اس سے زیادہ بھی آ سکتی ہے۔ پریشان نہیں ہونا۔ سٹارٹنگ میں میٹا ایڈز کی کاسٹ اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے۔ اور اگر آپ کو ایڈز رن کرنا نہیں آتی تو پاکستان میں بے شمار ایجنسیز ہیں۔ آپ گوگل کریں مارکیٹنگ ایجنسیز ان پاکستان۔ آپ کے سامنے لمبی لسٹ آ جائے گی۔ آپ دو چار سے بات کر کے دیکھیں جن کے پیکجز آپ کو اچھے لگے ان سے آپ ڈیل کر لیں۔ اور اگر آپ خود لرننگ کرنا چاہیں تو یوٹیوب بھری پڑی ہے۔ آپ میٹا ایڈ بالکل فری آف کاسٹ گھر میں رہ کے سیکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آرگینکلی آرڈرز لینے کے لیے تمام تر سوشل میڈیا پر اپنے برانڈ کے پیجز بنائیں۔ ان کی پروفائل بنائیں۔ وہاں پر اپنے برانڈ کی ہر طرح کی فریگرنس کو شیئر کریں۔ پکچرز کی شکل میں، ویڈیوز کی شکل میں، ٹیکسٹ کی شکل میں، ویکلی آفرز لگائیں، ڈیلز لگائیں، بنڈلز بنائیں۔ بہت زیادہ فالوورز والے نہیں، کم فالوورز والے انفلونسرز کو ڈھونڈیں۔ ان کے ساتھ کولیبوریشن کریں۔ جتنا اوئیر کر سکتے ہیں اپنے برانڈ کے بارے میں لوگوں کو اوئیر کریں۔ اور جب آپ کو لگے کہ آپ کی 100 بوٹلز نے کام کر لیا ہے، رسپانس اچھا مل رہا ہے، پھر آپ اس کو سککیل کریں۔ اس میں کوئی لمٹ نہیں ہوگی۔ جتنا آپ کے پاس بجٹ ہے، جتنے آرڈرز کو آپ ایزیلی ہینڈل کر سکتے ہیں، جتنی آپ میٹا پہ ایڈز چلا سکتے ہیں، جتنی آپ ٹیم ہائر کر سکتے ہیں، اتنا آپ سککیل کرتے چلے جائیں۔
اور آپ کتنا کما سکتے ہیں، آپ کو تھوڑا سا آئیڈیا دے دوں۔ ہمارے برانڈ کے پرفیوم کی ایک بوٹل کی کاسٹ آئی تقریباً 1200 روپے ایوریج۔ سارے خرچے ملا کر اور بل فرض آپ نے اس کو 2500 روپے کا سیل کیا ہے آن لائن تو آپ نے ایک پرفیوم سے 1300 روپے کما لیے۔ اور اگر آپ 1 مہینے میں بہت زیادہ نہیں صرف 100 بوٹلز نکال لیتے ہیں تو 1300 آپ نے 1 مہینے میں 1300 کا نیٹ پرافٹ کما لیا ہے۔ اتنا نہ بھی سمجھیے آپ 1 لاکھ بھی سمجھ لیں تو بہت ہے۔ اور جب آپ اس کو سککیل کرنا شروع کر دیں گے تو سوچیں بات کہاں تک جائے گی۔ تو یہ ہے پاکستان میں رہتے ہوئے اپنا خود کا پرائیویٹ لیبل پرفیوم برانڈ لانچ کرنے کا ایک پراپر وے جو میں نے آپ کو بڑی آسانی سے گائیڈ کر دیا ہے۔ میٹیریل کو سورس کرنے کے لیے کانٹیکٹ نمبر میں نے آپ کو دے دیے ہیں۔ ڈومین اور ہوسٹنگ آپ نے کہاں سے لینی ہے؟ میں نے طریقہ آپ کو بتا دیا ہے۔ آپ کے پرفیوم برانڈ کے آن لائن سٹور کے لیے میری طرف سے آپ کو فری پلگ ان اور تھیمز بھی مل رہے ہیں۔ تو میرا نہیں خیال کہ اب آپ کے لیے کوئی پرابلم رہ گئی ہے۔ 2026 سٹارٹ ہو چکا ہے۔ اپنا گول سیٹ کریں. بجٹ ہے تو آج ہی بسم اللہ کریں۔ چیزوں کو دیکھیں، سمجھیں، سیکھیں اور اپنا خود کا برانڈ لانچ کر کے مارکیٹ میں اپنا نام بنائیں۔ گھر والوں کا سہارا بنیں۔ تمام تر لنکس اور نمبرز میں نے ڈسکرپشن میں ایڈ کر دیے ہیں۔ آج کی اس ویڈیو میں اتنا ہی۔ ویڈیو پسند آئی ہے تو ویڈیو کو لائک اور شیئر کر دیں۔ چینل پر پہلی بار آئے ہیں تو چینل کو سبسکرائب کر لیں۔ بیل آئیکن پہ کلک کر لیں۔ زندگی رہی تو پھر سے ملاقات ہوگی۔ السلام علیکم۔