📱

Get Our Mobile App

Take your business learning on the go!

Download on the App StoreGet it on Google Play

The Happiness Trap | Audiobook | Summary in Hindi Urdu | How to be Happy Audiobook Summary

BookLingo41:08

Transcription

ہم میں سے اکثر لوگ پوری زندگی خوشی کے پیچھے بھاگتے رہتے ہیں۔ ہم سوچتے ہیں کہ اگر زندگی میں غم نہ ہو، ٹینشن نہ ہو، صرف پوزیٹو سوچ ہو اور ہر چیز ہماری مرضی کے مطابق چلے تب ہم اصل میں خوش ہو جائیں گے۔ اسی لیے ہم کوشش کرتے ہیں کہ بری فیلنگز کو جلدی سے ختم کر دیں۔ دکھ کو اگنور کر دیں، غصے کو دبا دیں اور ہر وقت اپنے آپ کو یہ سمجھائیں کہ مجھے بس پوزیٹو رہنا ہے۔ لیکن عجیب بات یہ ہے کہ اتنی محنت کے باوجود آج ڈپریشن، ایگزائٹی اور سٹریس پہلے سے زیادہ بڑھ چکے ہیں۔ لوگ باہر سے مسکراتے ہیں، لیکن اندر سے ٹوٹ رہے ہوتے ہیں۔ رس ہیریس کہتا ہے کہ یہ کوئی اتفاق نہیں ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ ہم خوشی کو غلط طریقے سے ڈھونڈ رہے ہیں۔ جتنی زیادہ ہم بری فیلنگز سے بھاگنے کی کوشش کرتے ہیں، اتنی ہی وہ فیلنگز ہمیں مضبوطی سے پکڑ لیتی ہیں۔ یعنی ہم جس چیز سے بچنا چاہتے ہیں، وہی چیز اور زیادہ پاور فل ہو جاتی ہے۔ اسی کو وہ ہیپینس ٹریپ کہتا ہے۔ خوشی کا جال۔ مثال کے طور پر سوچیے، ایک اسٹوڈنٹ انٹرویو یا ایگزام سے پہلے بہت ایگزئس ہے۔ اس کا دل تیز دھڑک رہا ہے۔ ہاتھ پسینہ چھوڑ رہے ہیں اور دماغ میں نیگیٹو تھاٹس آ رہے ہیں۔ وہ خود سے کہتا ہے، مجھے ایگزئس نہیں ہونا چاہیے۔ مجھے بس کانفیڈنٹ فیل کرنا ہے۔ پھر وہ ایگزائٹی کو زور سے دھکیلنے لگتا ہے۔ لیکن جتنا وہ ایگزائٹی کو ہٹانے کی کوشش کرتا ہے، اتنی ہی ایگزائٹی بڑھ جاتی ہے۔ کیوں؟ کیونکہ اس کا سارا فوکس اسی پر ہے۔ اب ایگزائٹی صرف ایک فیلنگ نہیں رہتی بلکہ ایک جنگ بن جاتی ہے۔ بالکل اسی طرح اگر کسی کا بریک اپ ہو جائے اور وہ دکھ محسوس کرے تو وہ اکثر کہتا ہے مجھے سٹرانگ رہنا ہے۔ مجھے رونا نہیں چاہیے۔ وہ اپنے دکھ کو دبا دیتا ہے۔ سوشل میڈیا اسکرول کرتا ہے۔ خود کو بزی رکھتا ہے۔ لوگوں کے سامنے فیک سمائل دیتا ہے۔ لیکن اندر کا درد وہیں رہتا ہے۔ کبھی کبھی اور گہرا ہو جاتا ہے۔ کیونکہ فیلنگز کو دبانے سے وہ ختم نہیں ہوتیں۔ صرف اندر جمع ہوتی رہتی ہیں۔ ہم بچپن سے یہ سیکھتے آئے ہیں کہ نیگیٹو فیلنگز بری ہوتی ہیں اور ان سے بچنا چاہیے۔ لیکن سچ یہ ہے کہ دکھ، غصہ، ڈر، فرسٹریشن یہ سب انسانی زندگی کا حصہ ہیں۔ ان کا ہونا کوئی پرابلم نہیں۔ پرابلم تب بنتی ہے جب ہم ان کے ساتھ لڑنا شروع کر دیتے ہیں۔ سوچیے اگر آپ سمندر کی لہروں سے لڑنے لگیں تو آپ اور زیادہ تھک جائیں گے۔ لیکن اگر آپ تیرنا سیکھ لیں تو وہی لہریں آپ کو ڈوبائیں گی نہیں۔ دی ہیپینس ٹریپ کا سنٹرل میسج یہ ہے کہ خوشی کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کبھی غم محسوس نہ کریں۔ اصل خوشی یہ ہے کہ آپ زندگی کی ہر فیلنگ کے ساتھ جینا سیکھ لیں۔ بغیر بھاگے، بغیر لڑے۔ جب ہم اپنی فیلنگز کو ایکسیپٹ کرتے ہیں، ان کو سمجھتے ہیں اور پھر بھی اپنی ویلیوز کے مطابق زندگی جیتے ہیں، تب ہم اصل فریڈم محسوس کرتے ہیں۔ یعنی خوشی کو پکڑنے کی کوشش چھوڑو اور زندگی کو جینا شروع کرو۔ کیونکہ اکثر جب ہم خوشی کا پیچھا چھوڑ دیتے ہیں، تبھی خوشی خود ہمارے پاس آتی ہے۔

ہیپینس ٹریپ اصل میں اسی طرح کام کرتا ہے کہ سوسائٹی ہمیں بچپن سے کچھ ایسے یقین سکھا دیتی ہے جو ہمیں بالکل سچ لگتے ہیں۔ لیکن اصل میں وہی ہماری تکلیف کا سبب بن جاتے ہیں۔ ہمیں بتایا جاتا ہے کہ خوشی انسان کی نیچرل سٹیٹ ہے۔ یعنی اگر تم سچ میں ٹھیک ہو تو تمہیں ہمیشہ خوش رہنا چاہیے۔ اگر تم اداس ہو، ایگزئس ہو یا پریشان ہو تو اس کا مطلب ہے کہ تمہارے اندر کوئی کمی ہے یا کچھ غلط ہے۔ پھر ہمیں یہ بھی سکھایا جاتا ہے کہ نیگیٹو فیلنگز کو جلدی سے ختم کرنا ضروری ہے۔ غصہ، دکھ، ڈر، گلٹ سب کو ہٹاؤ اور بس پوزیٹو سوچو۔ اور سب سے بڑی بات ہمیں لگتا ہے کہ ہمیں اپنے تھاٹس اور ایموشنز پر پورا کنٹرول ہونا چاہیے۔ جیسے دماغ ایک مشین ہو جسے ہم بٹن دبا کر چلا سکتے ہیں۔ ہم ان باتوں کو اتنی بار سنتے ہیں کہ یہ ہمیں اوبیس ٹرتھ لگنے لگتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر دیکھو ہر جگہ لوگ پرفیکٹ لائف دکھاتے ہیں۔ مسکراہٹ، سکسس، کانفیڈنس، انجوائمنٹ۔ ہمیں لگتا ہے کہ شاید سب لوگ خوش ہیں۔ صرف ہم ہی سٹرگل کر رہے ہیں۔ پھر ہم اپنے دکھ کو چھپانا شروع کر دیتے ہیں۔ ہم سوچتے ہیں مجھے ایسا فیل نہیں کرنا چاہیے۔ میرے ساتھ ہی پرابلم کیوں ہے؟ یہیں سے ٹریپ شروع ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر کوئی انسان جاب انٹرویو سے پہلے نروس ہو تو وہ نیچرلی ڈر محسوس کرے گا۔ لیکن اگر اس نے یہ متھ مان لیا کہ کانفیڈنٹ انسان کو ڈر نہیں ہوتا تو وہ اپنے ڈر سے بھی ڈرنے لگتا ہے۔ اب صرف انٹرویو کا پریشر نہیں بلکہ اپنی ایگزائٹی کو ختم کرنے کا پریشر بھی اس پر آ جاتا ہے۔ وہ خود سے لڑتا رہتا ہے۔ مجھے کام ہونا چاہیے۔ مجھے ایسا فیل نہیں کرنا چاہیے۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ایگزائٹی اور بڑھ جاتی ہے۔ اسی طرح اگر کسی کا رشتہ ٹوٹ جائے اور وہ اداس ہو تو سوسائٹی کہتی ہے موو آن سٹرانگ بنو رو مت۔ وہ انسان سمجھتا ہے کہ سیڈنس ویکنس ہے۔ اس لیے وہ اپنے ایموشنز کو دبا دیتا ہے۔ لیکن اندر ہی اندر وہ اور ٹوٹنے لگتا ہے۔ کیونکہ دکھ کو اگنور کرنے سے وہ ختم نہیں ہوتا۔ صرف گہرا ہوتا جاتا ہے۔ رس ہیریس کہتا ہے کہ یہ متھس بالکل غلط ہیں۔ انسان کا نیچرل سٹیٹ صرف ہیپینس نہیں بلکہ ہر طرح کے ایموشنز کا مکس ہے۔ سفرنگ کا مطلب یہ نہیں کہ آپ خراب ہیں۔ اس کا مطلب صرف یہ ہے کہ آپ انسان ہیں۔ نیگیٹو فیلنگز دشمن نہیں ہوتیں۔ وہ زندگی کا حصہ ہوتی ہیں۔ اور تھاٹس کو پوری طرح کنٹرول کرنا ممکن نہیں۔ اگر میں آپ سے کہوں کہ اگلے 30 سیکنڈز تک وائٹ بیئر کے بارے میں مت سوچنا تو سب سے پہلا خیال وہی آئے گا۔ یعنی جتنا ہم تھاٹس کو کنٹرول کرنے کی کوشش کرتے ہیں، وہ اتنے ہی زیادہ واپس آتے ہیں۔ مسئلہ یہ نہیں کہ ہم نیگیٹو فیلنگز رکھتے ہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ ہم ان کے خلاف جنگ شروع کر دیتے ہیں اور یہ جنگ ہمیں تھکا دیتی ہے۔ ہم زندگی جینے کے بجائے بس اپنے دماغ کے اندر سروائیو کرنے لگتے ہیں۔ اسی لیے یہ متھس ہمیں بیٹل نہیں بناتے بلکہ اور زیادہ فرسٹریٹڈ، ایگزئس اور ایگزاسٹڈ کر دیتے ہیں۔ ہیپینس ٹریپ کا سب سے گہرا پوائنٹ یہ ہے کہ خوشی فورس کرنے سے نہیں ملتی۔ جب ہم یہ سمجھ لیتے ہیں کہ سیڈنس، فیئر اور پین بھی نارمل ہے، تب ہم اپنے آپ کے ساتھ لڑنا چھوڑ دیتے ہیں اور شاید وہیں سے اصل سکون شروع ہوتا ہے۔

یہ بات سمجھنے کے لیے رس ہیریس ہمیں انسانی تاریخ کے بہت پرانے دور میں لے جاتا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ ہمارا دماغ ہمیں خوش بنانے کے لیے ڈیزائن نہیں ہوا تھا بلکہ ہمیں زندہ رکھنے کے لیے بنا تھا۔ آج ہم سوچتے ہیں کہ دماغ کا کام ہمیں سکون، کانفیڈنس اور ہیپینس دینا ہے۔ لیکن اصل میں ایولوشن نے دماغ کو سروائیول مشین بنایا تھا۔ سوچیے ہزاروں سال پہلے جب انسان جنگل میں رہتا تھا، ہر طرف خطرہ تھا۔ جنگلی جانور، بھوک، سردی، دشمن قبیلے، تنہا رہ جانے کا ڈر۔ اس وقت جو انسان ہر وقت الرٹ رہتا تھا، جو ہر چیز میں ڈینجر دیکھ لیتا تھا، اس کے زندہ بچنے کے چانسز زیادہ تھے۔ جو انسان زیادہ ریلیکس تھا اور صرف پوزیٹو سوچتا تھا، وہ شاید جلدی شکار بن جاتا۔ اس لیے دماغ نے ایک ہیبٹ بنا لی۔ ہر وقت پوسیبل ڈینجر کو ڈھونڈو۔ اسی طرح گروپ میں رہنا بھی سروائیول کے لیے ضروری تھا۔ اگر قبیلے نے ریجیکٹ کر دیا تو اکیلا انسان زیادہ دیر زندہ نہیں رہ سکتا تھا۔ اس لیے دماغ نے ہمیں دوسروں سے کمپیئر کرنا سکھایا۔ لوگ میرے بارے میں کیا سوچ رہے ہیں؟ کیا میں انف ہوں؟ کیا میں ایکسیپٹ کیا جا رہا ہوں؟ آج بھی جب ہم سوشل میڈیا پر دوسروں کی سکسس دیکھ کر اپنے آپ کو کم سمجھتے ہیں، یہ صرف ویکنس نہیں بلکہ پرانے سروائیول سسٹم کا حصہ ہے۔ اور دماغ کا تیسرا کام تھا ہمیشہ مور چاہنا، زیادہ کھانا، زیادہ پناہ، زیادہ سیکیورٹی۔ کیونکہ اس دور میں کمی موت کا سبب بن سکتی تھی۔ اگر تمہارے پاس انف فوڈ تھا تب بھی دماغ کہتا تھا اور جمع کرو۔ آج بھی یہی سسٹم چل رہا ہے۔ انسان کے پاس جاب ہو تو بیٹر جاب چاہیے۔ گھر ہو تو بڑا گھر چاہیے۔ سیلری ہو تو اور زیادہ سیلری چاہیے۔ ہمیں لگتا ہے کہ بس ایک چیز اور مل جائے تو سکون آ جائے گا۔ لیکن دماغ پھر بھی کہتا ہے اور چاہیے۔ یعنی جو برین ہم آج اپنے ساتھ لے کر چل رہے ہیں وہ ماڈرن دنیا کے لیے نہیں بنا تھا۔ وہ پرانے جنگل کے لیے بنا تھا۔ اسی لیے وہ نیچرلی نیگیٹو تھاٹس بناتا ہے۔ اگر دماغ بار بار کہتا ہے یار اگر فیل ہو گیا تو لوگ کیا کہیں گے؟ شاید کچھ برا ہونے والا ہے۔ تو، یہ میل فنکشن نہیں ہے۔ یہ دماغ کا ڈیفالٹ سیٹنگ ہے۔ ریسرچ بھی یہی بتاتی ہے کہ ہمارے تقریبا 80% تھاٹس کسی نہ کسی لیول پر نیگیٹو ہوتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم ویک ہیں یا مینٹلی سک ہیں۔ اس کا مطلب صرف یہ ہے کہ ہمارا دماغ اپنا پرانا کام کر رہا ہے۔ پروٹیکٹ کرنا۔ پرابلم تب ہوتی ہے جب ہم ہر نیگیٹو تھاٹ کو سچ مان لیتے ہیں۔ مثال کے طور پر انٹرویو سے پہلے دماغ کہتا ہے تو فیل ہو جائے گا۔ سب خراب ہو جائے گا۔ اگر آپ سمجھے کہ یہ بس سروائیول برین کا الارم سسٹم ہے تو آپ اس تھاٹ کو صرف ایک تھاٹ سمجھیں گے۔ لیکن اگر آپ اسے ایبسولیوٹ ٹرتھ مان لیں تو ڈر آپ کو کنٹرول کر لے گا۔ رس ہیریس کا پوائنٹ یہ ہے کہ نیگیٹو سوچ کا آنا پرابلم نہیں۔ پرابلم یہ ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہمیں ایسا سوچنا ہی نہیں چاہیے۔ جب ہم یہ ایکسیپٹ کر لیتے ہیں کہ دماغ کا کام وارننگز دینا ہے نا کہ ہمیں ہیپی رکھنا۔ تب ہم اپنے تھاٹس سے لڑنا چھوڑ دیتے ہیں اور وہیں سے زندگی تھوڑی ہلکی لگنے لگتی ہے۔

یہ جو چار متھس ہیں، یہ ہمیں ایک ایسی جنگ میں ڈال دیتے ہیں جسے ہم کبھی جیت ہی نہیں سکتے۔ ہمیں لگتا ہے کہ اگر ہم نیگیٹو یا تکلیف دہ سوچ کو اپنے دماغ سے نکال دیں یا بری یادوں کو دبا دیں، تو ہم ٹھیک ہو جائیں گے۔ لیکن اصل میں ہوتا یہ ہے کہ جتنا ہم کسی سوچ کو زور سے دبانے کی کوشش کرتے ہیں، اتنی ہی وہ سوچ اور زیادہ مضبوط ہو کر واپس آتی ہے۔ جیسے اگر آپ کسی بال کو پانی کے اندر زور سے نیچے دبائیں، تو وہ اور زیادہ فورس سے اوپر اچھلتی ہے۔ دماغ کے ساتھ بھی یہی ہوتا ہے۔ اسی طرح ہم پوزیٹو افمیشنز ریپیٹ کرتے ہیں۔ جیسے میں کانفیڈنٹ ہوں، میں سٹرانگ ہوں، سب ٹھیک ہے۔ لیکن اگر اندر سے دماغ ابھی بھی ڈاؤٹ اور فیئر کریئٹ کر رہا ہو تو وہ اس کے اپوزٹ تھاٹس لاتا رہتا ہے۔ پھر ایک اندر کی جنگ شروع ہو جاتی ہے۔ ایک طرف ہم پوزیٹو سوچنے کی کوشش کرتے ہیں اور دوسری طرف دماغ ہمیں ریئل یا امیجن ڈینجرز یا فیلیرز دکھا رہا ہوتا ہے۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ہم مینٹلی تھک جاتے ہیں کیونکہ دماغ کے اندر کنٹینیوس ڈیبیٹ چل رہی ہوتی ہے۔ پھر ہم ایک اور طریقہ یوز کرتے ہیں انکمفرٹیبل فیلنگ سے بھاگنا۔ جب ایگزائٹی ہوتی ہے تو ہم فون اسکرول کر لیتے ہیں۔ سوشل میڈیا میں کھو جاتے ہیں۔ کام میں اوور اوکپائی ہو جاتے ہیں یا کبھی کبھی الکحل، شاپنگ، اوور ایٹنگ یا دوسری ڈسٹریکشنز کا سہارا لیتے ہیں۔ کچھ وقت کے لیے یہ کام کر جاتا ہے۔ ہمیں لگتا ہے کہ شاید ہم ٹھیک ہو گئے ہیں۔ لیکن اصل میں جو فیلنگ ہم اوائڈ کر رہے ہوتے ہیں، وہ کہیں غائب نہیں ہوتی۔ صرف پیچھے چلی جاتی ہے۔ اور جب ہم رکتے ہیں، جب ڈسٹریکشنز ختم ہوتی ہیں، تو وہی ایگزائٹی، وہی سیڈنس، وہی سٹریس واپس آ جاتا ہے۔ کبھی اور زیادہ سٹرانگ ہو کر۔ پھر ہمیں دوبارہ بھاگنا پڑتا ہے اور اگلے ڈسٹریکشن کی ضرورت پڑتی ہے۔ یہ ایک اینڈلیس سائیکل بن جاتی ہے جس میں انسان ہمیشہ بھاگ رہا ہوتا ہے، لیکن کبھی ریلیکس نہیں ہوتا۔ رس ہیریس اس پیٹرن کو ایکسپیرینشل اوائڈنس کہتا ہے۔ یعنی اپنے اندر کے ایکسپیرینسیز، تھاٹس، فیلنگز یا ایموشن سے بچنے کی کوشش۔ اور وہ کہتا ہے کہ یہی بہت سی سائیکالوجیکل پرابلمز کا روٹ ہے۔ ڈپریشن اس لیے بڑھتا ہے کیونکہ ہم اپنے دکھ کو فیل کرنے کے بجائے اسے دبانے لگتے ہیں۔ ایگزائٹی اس لیے بڑھتی ہے کیونکہ ہم ڈر سے بچنے کی کوشش میں ہر چیز کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں۔ ایڈکشن اس لیے ڈویلپ ہوتی ہے کیونکہ ہم ٹیمپریری ریلیف کے لیے ایسکیپ روٹس ڈھونڈتے ہیں۔ سب سے امپورٹنٹ بات یہ ہے کہ اس رننگ اوے کا ایک ہڈن کاسٹ ہوتا ہے۔ ہم اپنی انرجی، اپنا ٹائم اور اپنی مینٹل سٹرینتھ صرف اس بات پر لگا دیتے ہیں کہ ہم اپنے اندر کی ڈس کمفرٹ سے کیسے بچ سکتے ہیں۔ اور اس پروسیس میں ہم ان چیزوں سے دور ہو جاتے ہیں جو اصل میں ہمارے لیے میننگ فل ہوتی ہیں۔ جیسے ریلیشن شپس، گروتھ، گولز اور ریئل لائف ایکسپیرینسیز۔ یعنی ہم زندگی جینے کے بجائے زندگی سے بچنے میں لگ جاتے ہیں۔ اور جب زندگی سے ہی دور ہو جائیں تو پھر ڈپریشن اور ایمپٹی فیلنگ نیچرلی بڑھنے لگتی ہے۔

اس کتاب کا اصلی ٹرننگ پوائنٹ یہیں آتا ہے جہاں رس ہیریس ہمیں ایک بالکل ڈفرنٹ راستہ دکھاتا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ پرابلم یہ نہیں کہ تمہارے پاس نیگیٹو تھاٹس یا پین فل فیلنگز ہیں۔ پرابلم یہ ہے کہ تم ان کے ساتھ کیسے ڈیل کرتے ہو اور اسی جگہ پر ACT یعنی ایکسیپٹنس اینڈ کمٹمنٹ تھیریپی آتی ہے جو سائیکالوجسٹ سٹیون ہییز نے ڈویلپ کی تھی۔ ACT تم سے یہ ڈیمانڈ نہیں کرتی کہ تم ہر وقت پوزیٹو سوچو یا اپنے نیگیٹو تھاٹس کو چیلنج کرو یا یہ مان لو کہ ہر چیز کسی نہ کسی وجہ سے ہوتی ہے۔ یہ کامن سیلف ہیلپ ایڈوائس سے بالکل ڈفرنٹ اپروچ ہے۔ ACT کہتی ہے کہ تم اپنے دماغ کی ہر بات کو بدلنے کی کوشش چھوڑ دو اور اس کے بجائے اپنے ریلیشن شپ کو اپنے تھاٹس اور فیلنگز کے ساتھ چینج کرو۔ یعنی اگر دماغ کے اندر ڈر آ رہا ہے تو اس سے فائٹ مت کرو۔ اسے ریموو کرنے کی کوشش مت کرو بلکہ اسے ایک نارمل مینٹل ایونٹ کی طرح دیکھو۔ جیسے آسمان میں بادل آتے ہیں اور چلے جاتے ہیں۔ وہ تمہیں کنٹرول نہیں کرتے جب تک تم ان کے پیچھے بھاگتے ہو۔ ACT کے سکس کور پرنسپلز بیسکلی تمہیں یہ سکھاتے ہیں کہ اپنے اندر کی دنیا کو ایکسیپٹ کرو اور اپنی انرجی ان چیزوں پر لگاؤ جو تمہاری لائف کو میننگ فل بناتی ہیں۔ یہاں فوکس فیل بیٹر پر نہیں ہوتا بلکہ لو بیٹر پر ہوتا ہے۔ اصل میسج یہ ہے کہ لائف کا گول یہ نہیں کہ تم ہمیشہ کمفرٹیبل رہو۔ کیونکہ ڈس کمفرٹ تو ہر انسان کی لائف کا حصہ ہے۔ گول یہ ہے کہ تم ایک ایسی زندگی بناؤ جو میننگ فل ہو. جس میں تم اپنے فیئر، ایگزائٹی، سیڈنس یا ڈاؤٹ کے ساتھ بھی آگے بڑھ سکو۔ مثال کے طور پر اگر کسی کو پبلک سپیکنگ کا ڈر ہے، ٹریڈیشنل اپروچ یہ ہوتی ہے کہ وہ ڈر ختم کرے، کانفیڈنٹ فیل کرے اور پھر سٹیج پر جائے۔ لیکن ACT کہتی ہے کہ اگر ڈر ابھی بھی ہے، تو بھی تم سپیچ دو۔ کیونکہ تمہارا گول صرف کمفرٹ نہیں بلکہ اپنا میسج ڈیلیور کرنا ہے۔ ڈر کو ایلیمنیٹ کرنا ضروری نہیں اس کے ساتھ چلنا سیکھنا ضروری ہے۔ اسی طرح اگر کوئی انسان کسی لاس یا بریک اپ سے گزر رہا ہے۔ ACT یہ نہیں کہتی کہ سیڈنس کو ختم کرو۔ وہ کہتی ہے کہ سیڈنس کو سپیس دو۔ اسے فیل کرو۔ لیکن اپنی لائف کو اس کے پاز پر مت چھوڑ دو۔ اپنے ویلیوز کے مطابق چھوٹے چھوٹے سٹیپس لینا کنٹینیو رکھو۔ چاہے اندر ایموشنل سٹارم ہی کیوں نہ چل رہا ہو۔ ACT کا کور آئیڈیا یہ ہے کہ تم اپنی لائف کے ڈرائیور بنو۔ اپنے تھاٹس کے پیسنجر نہیں۔ تھاٹس اور فیلنگز آتی جاتی رہیں گی۔ لیکن سٹیئرنگ تمہارے ہاتھ میں رہنی چاہیے۔ اس طرح ACT ہمیں ایک نیا ڈائریکشن دیتی ہے۔ جہاں ہم اپنی انٹرنل سٹرگل سے فائٹ کرنے کے بجائے اسے ایکسیپٹ کرتے ہیں اور اپنی انرجی کو ان چیزوں میں لگاتے ہیں جو اصل میں ہماری زندگی کو ویلیو اور میننگ دیتی ہیں۔

پہلا اصول ہے ڈیفیوژن۔ ACT میں ڈیفیوژن کو سمجھنے کے لیے سب سے پہلے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ ہمارے دماغ کا نیچر کیا ہے۔ ہمارا دماغ دن بھر ہزاروں تھاٹس بناتا رہتا ہے۔ کچھ پوزیٹو، کچھ نیگیٹو، کچھ ہیلپ فل اور بہت سے بالکل رینڈم۔ لیکن مسئلہ دماغ کے تھاٹس نہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ ہم ان تھاٹس کو جس طرح ٹریٹ کرتے ہیں۔ اکثر ہم اپنے تھاٹس کے ساتھ اتنے زیادہ فیوز ہو جاتے ہیں کہ ہمیں یہ یاد ہی نہیں رہتا کہ یہ صرف تھاٹس ہیں۔ جب دماغ کے اندر کوئی آواز آتی ہے، میں فیل ہو جاؤں گا، میں کافی نہیں ہوں. لوگ مجھے پسند نہیں کرتے، تو ہم اسے صرف ایک مینٹل ایونٹ نہیں سمجھتے۔ ہم اسے سچ، حقیقت اور اپنی آئیڈنٹٹی بنا لیتے ہیں۔ یہی ACT میں کاگنیٹو فیوژن کہلاتا ہے۔ یعنی ہم اور ہمارے تھاٹس ایک ہو جاتے ہیں۔ ڈیفیوژن کا مطلب ہے اس فیوژن کو توڑنا۔ یعنی اپنے تھاٹس کو اپنی آنکھوں کے سامنے لانا اور انہیں ایک ڈسٹنس سے دیکھنا۔ جیسے کوئی باہر سے آنے والی چیز ہو نا کہ اندر کی فائنل ٹرتھ۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم تھاٹس کو اگنور کریں یا ان کو زبردستی ہٹا دیں بلکہ ہم ان کو ایک ابزرور کی طرح دیکھیں۔ مثال کے طور پر اگر دماغ کہتا ہے میں ائیڈیٹ ہوں تو نارمل موڈ میں ہم اس تھاٹ کو سچ مان لیتے ہیں اور اپنے آپ کو نیچا سمجھنا شروع کر دیتے ہیں۔ لیکن ڈیفیوژن میں ہم اس تھاٹ کو اس طرح بدل دیتے ہیں میں یہ سوچ رہا ہوں کہ میں ائیڈیٹ ہوں۔ بس اس چھوٹی سی شفٹ سے ایک بہت بڑا سائیکالوجیکل گیپ کریئٹ ہوتا ہے۔ اب تم اور تمہارا تھاٹ ایک چیز نہیں۔ اب تم اس تھاٹ کو دیکھ رہے ہو۔ تم اس کے اندر نہیں۔ ACT میں ہیریس اس بات پر بہت زور دیتا ہے کہ ہم اپنے تھاٹس کے ساتھ لڑنا بند کریں کیونکہ جب ہم فائٹ کرتے ہیں ہم اور زیادہ اسی تھاٹ میں پھنس جاتے ہیں۔ جیسے اگر تم کسی چیز کو اپنے دماغ سے نکالنے کی کوشش کرو تو وہ اور زیادہ ریپیٹ ہوتی ہے۔ ڈیفیوژن اس سائیکل کو بریک کرتا ہے۔ ڈیفیوژن کی پریکٹیکل ٹیکنکس بہت انٹرسٹنگ ہیں۔ ایک ٹیکنیک یہ ہے کہ تم اپنے تھاٹ کے آگے میں سوچ رہا ہوں کہ لگا دو۔ جیسے میں سوچ رہا ہوں کہ میں فیل ہو جاؤں گا۔ اس سے تھاٹ کی انٹنسٹی کم ہو جاتی ہے اور وہ ایک ابزرویشن بن جاتا ہے۔ ریلٹی نہیں۔ دوسری ٹیکنیک یہ ہے کہ اس تھاٹ کو کسی فنی وائس میں امیجن کرو۔ جیسے کارٹون کریکٹر کی آواز یا گانے کی فارم میں۔ اگر دماغ کہتا ہے تم کچھ نہیں کر سکتے تو اسے مکی ماؤس یا کسی سیلی ٹون میں سنو۔ اچانک اس تھاٹ کا ایموشنل ویٹ کم ہو جاتا ہے۔ ایک اور طریقہ یہ ہے کہ اپنے تھاٹس کو نام دے دو۔ جیسے یہ میری میں کافی نہیں ہوں والی کہانی ہے یا یہ لوگ مجھے ریجیکٹ کریں گے والا سٹوری موڈ ہے۔ جب تم تھاٹس کو سٹوریز سمجھنے لگتے ہو تو تم ان کے اندر نہیں۔ تم ان کو دیکھنے والے بن جاتے ہو۔ ڈیفیوژن کا سب سے امپورٹنٹ پوائنٹ یہ ہے کہ اس کا مقصد تھاٹس کو صحیح یا غلط پروف کرنا نہیں۔ ACT یہ نہیں کہتا کہ نیگیٹو تھاٹس جھوٹ ہیں اور پوزیٹو تھاٹس سچ ہیں۔ بلکہ ACT کا سوال بالکل ڈفرنٹ ہے۔ کیا یہ تھاٹ ہیلپ فل ہے؟ کیونکہ کبھی کبھی ایک تھاٹ فیکچولی صحیح ہوتا ہے، لیکن ایموشنلی اور پریکٹیکلی بالکل یوز لیس ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر دماغ کہتا ہے تم اوور ویٹ ہو تو یہ فیکٹ ہو سکتا ہے۔ لیکن اگر یہ تھاٹ تمہیں شیم، سیلف ہیٹ اور اوور ایٹنگ کی طرف لے جاتا ہے تو پھر یہ تمہاری لائف کو امپروو نہیں کر رہا بلکہ اور مشکل بنا رہا ہے۔ ڈیفیوژن تمہیں یہ سکھاتا ہے کہ ہر تھاٹ کو سیریسلی لینے کی ضرورت نہیں۔ تھاٹس صرف مینٹل ایونٹس ہیں۔ جیسے کلاؤڈز آسمان میں آتے ہیں اور چلے جاتے ہیں۔ تم ان کلاؤڈز کو روک نہیں سکتے۔ لیکن تم ان کے نیچے اپنی زندگی جی سکتے ہو۔ اصل ٹرانسفارمیشن یہاں ہوتی ہے کہ جب تم اپنے تھاٹس سے الگ ہو جاتے ہو تو تمہارے پاس چوائس آ جاتی ہے۔ پہلے تم اپنے تھاٹس کے کنٹرول میں ہوتے ہو۔ لیکن ڈیفیوژن کے بعد تم اپنی ڈائریکشن خود چوز کر سکتے ہو۔ چاہے دماغ کچھ بھی کہتا رہے۔ یعنی ڈیفیوژن تمہیں یہ پاور دیتا ہے کہ تم اپنے تھاٹس کے غلام نہ بنو بلکہ ان کے ابزرور بن جاؤ۔ تھاٹس آتے رہیں گے لیکن تم ڈیسائیڈ کرو گے کہ ان کے ساتھ چلنا ہے یا اپنی زندگی اپنے ویلیوز کے مطابق جینی ہے۔

دوسرا اصول ہے ایکسپینشن جس کو ACT میں اصل میں ایکسیپٹنس کہا جاتا ہے۔ لیکن رس ہیریس اس لفظ کو ایکسپینشن کہتے ہیں۔ کیونکہ ایکسیپٹنس کا مطلب اکثر لوگ غلط سمجھ لیتے ہیں۔ جیسے ہار مان لینا یا کچھ چینج نہ کرنا۔ ایکسپینشن کا مطلب بالکل یہ نہیں ہوتا۔ ایکسپینشن کا مطلب ہوتا ہے کہ جو بھی انکمفرٹیبل فیلنگز ہیں ان کے لیے اپنے اندر جگہ بنانا۔ ان سے لڑنا بند کرنا اور ان کو ایگزسٹ کرنے دینا۔ ہماری نیچرل ری ایکشن یہ ہوتی ہے کہ جب ایگزائٹی آتی ہے تو ہم ٹائٹ ہو جاتے ہیں۔ جب سیڈنس آتی ہے تو ہم اسے دبانے لگتے ہیں اور جب فیئر آتا ہے تو ہم بھاگ جاتے ہیں یا ڈسٹریکشن ڈھونڈتے ہیں۔ یعنی ہم اپنے اندر ایک کانسٹنٹ سٹرگل کریئٹ کر لیتے ہیں۔ ہیریس اس پروسیس کو کوئک سینڈ سے کمپیئر کرتا ہے۔ اگر تم کوئک

ریت میں پھنس جاؤ اور تم زیادہ جدوجہد کرو تو تم اور نیچے جاتے ہو۔ لیکن اگر تم رک جاؤ اور اپنے آپ کو تیرنے دو تو تمہارا ڈوبنا سست ہو جاتا ہے اور تم زندہ رہ سکتے ہو۔ ایکسپینشن کو سمجھنے کے لیے ہیرس 'اسٹرگل سوئچ' کا تصور دیتا ہے۔ سوچو دماغ میں ایک سوئچ ہے۔ جب یہ آن ہوتا ہے، ہر غیر آرام دہ احساس ایک ایمرجنسی بن جاتا ہے۔ تمہیں بے چینی ہوتی ہے۔ پھر تم اس بے چینی سے پریشان ہو جاتے ہو۔ پھر تم اپنے آپ کو جج کرتے ہو کہ میں کیوں پریشان ہوں۔ پھر گلٹ آتا ہے۔ پھر فرسٹریشن اور ایسے لیئرز بن جاتی ہیں۔ یعنی اصل درد کے اوپر ہم اپنا اضافی درد شامل کر دیتے ہیں۔ لیکن جب اسٹرگل سوئچ آف ہوتا ہے تو صرف اصل فیلنگ رہ جاتی ہے۔ بے چینی ہو سکتی ہے، اداسی ہو سکتی ہے، خوف ہو سکتا ہے۔ لیکن اس کے ساتھ جو اضافی لڑائی، مزاحمت اور خود احتسابی ہوتی ہے، وہ ختم ہو جاتی ہے۔ اس کو ہیرس 'کلین ڈسکمفرٹ' کہتا ہے۔ کلین ڈسکمفرٹ مطلب وہ اصلی درد جو زندگی کا حصہ ہے۔ اور 'ڈرٹی ڈسکمفرٹ' وہ درد ہے جو ہم خود تخلیق کرتے ہیں جب ہم اپنی فیلنگز سے لڑتے ہیں۔

ایکسپینشن کا عمل بہت سادہ لیکن طاقتور ہوتا ہے اور تین مراحل میں سمجھایا جاتا ہے۔ سب سے پہلے تم اپنی فیلنگ کو مشاہدہ کرتے ہو۔ مطلب جب بے چینی یا اداسی جسم میں محسوس ہوتی ہے تو تم اسے دور کرنے کی کوشش نہیں کرتے بلکہ اسے دیکھتے ہو کہ یہ کہاں ہے۔ سینے میں دباؤ ہے یا پیٹ میں بھاری پن ہے یا گلا تنگ ہے۔ تم اسے ایک سائنسدان کی طرح مشاہدہ کرتے ہو بغیر کسی فیصلے کے۔ دوسرا مرحلہ ہے 'بریدنگ اِنٹو اِٹ'۔ مطلب تم دھیرے دھیرے سانس لیتے ہو اور تصور کرتے ہو کہ تم اس فیلنگ کے ارد گرد جگہ بنا رہے ہو۔ جیسے تم اندر کے تناؤ کو تھوڑا سا کمرہ دے رہے ہو۔ اسے دبا نہیں رہے۔ اس سے دماغ کو سگنل ملتا ہے کہ یہ فیلنگ خطرناک نہیں ہے۔ تیسرا مرحلہ ہے 'الاؤئنگ اِٹ'۔ مطلب تم اس فیلنگ کو موجود رہنے دیتے ہو۔ بغیر اسے پسند کیے، بغیر اسے تبدیل کیے۔ صرف اتنا کہتے ہو ٹھیک ہے تم یہاں ہو۔ یہ کمزوری نہیں ہوتی۔ یہ ایک ذہنی طاقت ہوتی ہے کیونکہ تم لڑائی بند کر دیتے ہو۔

رس ہیرس کہتا ہے کہ جب لوگ اس عمل کو پریکٹس کرتے ہیں تو ان کو ایک حیران کن چیز سمجھ آتی ہے۔ فیلنگز مستقل نہیں ہوتیں۔ جو چیز ہم اتنی خطرناک سمجھ کر بھاگ رہے ہوتے ہیں وہ دراصل حرکت کرتی رہتی ہیں، شفٹ ہوتی رہتی ہیں۔ مسئلہ یہ نہیں ہوتا کہ فیلنگ ہے۔ مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ ہم اس فیلنگ کو سختی سے پکڑ لیتے ہیں۔ ایک بہت طاقتور مثال ڈونا کی ہے۔ اس کا شوہر اور بچہ کار حادثے میں مر جاتے ہیں۔ یہ ایک ناقابلِ تصور صدمہ ہے۔ شروع میں وہ اپنے غم سے بھاگتی ہے۔ الکحل، میڈیکیشن، ڈسٹریکشنز۔ لیکن اس کا درد اور زیادہ بڑھتا جاتا ہے کیونکہ وہ صرف نقصان نہیں بلکہ اپنی غم سے بھی لڑ رہی ہوتی ہے۔ جب وہ بالآخر ایکسپینشن سیکھتی ہے وہ رک جاتی ہے۔ وہ اپنے درد کے ساتھ بیٹھتی ہے۔ اسے محسوس کرتی ہے۔ اسے مشاہدہ کرتی ہے بغیر بھاگے کے اور یہاں ایک حیران کن تبدیلی ہوتی ہے۔ درد تو ہوتا ہے لیکن تکلیف کا بوجھ کم ہو جاتا ہے۔ وہ پہلی دفعہ جنگ سے آزاد ہوتی ہے۔ رس ہیرس کہتا ہے کہ اس نے اسے سمجھایا کہ تمہارا دکھ تمہارے پیار کا براہ راست ثبوت ہے۔ اگر تم اتنا گہرا نقصان محسوس کر رہی ہو اس کا مطلب ہے کہ تم نے اتنی ہی گہری محبت کی تھی اور پیار اور درد ایک دوسرے سے جدا نہیں ہو سکتے۔

ایکسپینشن کا بنیادی پیغام یہ ہے کہ زندگی سے درد کو ہٹانا ممکن نہیں۔ لیکن درد کے ساتھ جدوجہد کو ضرور کم کیا جا سکتا ہے۔ اور جب جدوجہد کم ہوتی ہے تو انسان پہلی دفعہ اپنی زندگی کو واقعی جینا شروع کرتا ہے نہ کہ صرف اس سے بچنا۔ تیسرا اصول ہے کنکشن یعنی موجودہ لمحے میں پوری طرح سے زندہ رہنا۔ رس ہیرس یہاں ایک بہت اہم مشاہدہ کرتا ہے کہ زیادہ تر لوگ اصل میں اپنی زندگی کا صرف آدھا حصہ ہی جی رہے ہوتے ہیں۔ ان کا جسم یہاں ہوتا ہے لیکن ان کا دماغ کہیں اور چلا گیا ہوتا ہے۔ دماغ ایک ایسی مشین ہے جو ہمیں بار بار وقت کے دو انتہاؤں میں کھینچ لیتا ہے۔ یا تو ماضی میں یا مستقبل میں۔ جب ہم ماضی میں چلے جاتے ہیں تو دماغ پرانی غلطیاں دوبارہ چلا رہا ہوتا ہے۔ پچھتاوے دہرائے جا رہے ہوتے ہیں۔ کسی بات کا غصہ یا دکھ بار بار ریوائنڈ ہو رہا ہوتا ہے۔ اور جب ہم مستقبل میں چلے جاتے ہیں تو دماغ منصوبہ بندی کے نام پر پریشانی پیدا کرتا ہے۔ خیالی مسائل بناتا ہے اور تباہ کن منظرنامے سوچتا رہتا ہے جو ابھی ہوئے ہی نہیں ہوتے۔ اس عمل میں ہم موجودہ لمحے سے کٹ آف ہو جاتے ہیں۔ اسی وجہ سے ہم زندگی کو صحیح طریقے سے محسوس نہیں کرتے۔ ہم کھانا کھا رہے ہوتے ہیں لیکن ذائقہ محسوس نہیں کرتے۔ ہم کسی سے بات کر رہے ہوتے ہیں لیکن اصل میں ان کو سن نہیں رہے ہوتے۔ ہم چل رہے ہوتے ہیں لیکن اپنے آس پاس کے ماحول کو نظر انداز کر رہے ہوتے ہیں۔ زندگی چل رہی ہوتی ہے لیکن ہم ذہنی طور پر کہیں اور ہوتے ہیں۔ جیسے آٹو پائلٹ موڈ۔

کنکشن کا مطلب ہے واپس اس لمحے میں آنا۔ جو ابھی ہو رہا ہے اسے پوری آگاہی کے ساتھ محسوس کرنا۔ مطلب اپنے حواس کو استعمال کرنا۔ جو چیزیں تم دیکھ سکتے ہو، جو آوازیں تم سن سکتے ہو، جو احساسات تم اپنے جسم میں محسوس کر سکتے ہو، ان سب کو شعوری طور پر محسوس کرنا۔ یہ کوئی پیچیدہ مراقبہ نہیں بلکہ ایک سادہ واپسی کی مشق ہے۔ مثال کے طور پر ہیرس کہتا ہے کہ دن میں کچھ دفعہ رک کر صرف یہ محسوس کرو کہ ابھی تم کیا دیکھ رہے ہو، کیا سن رہے ہو اور تمہارا جسم کیا محسوس کر رہا ہے۔ یا پھر جب تم برش کر رہے ہو تو صرف برش کرنا ہی تجربہ کرو۔ اس وقت کسی اور سوچ میں مت جاؤ۔ یا جب تم سانس لے رہے ہو تو ہر سانس کو محسوس کرو کہ ہوا کیسے اندر جا رہی ہے اور کیسے باہر آ رہی ہے۔ یہ سادہ لگتا ہے لیکن اس کا اثر بہت گہرا ہوتا ہے کیونکہ جب ہم موجودہ لمحے میں واپس آتے ہیں تو ہم اپنی زیادہ تر غیر ضروری تکلیف سے دور ہو جاتے ہیں۔ کیونکہ [ناک سے کی جانے والی آواز] اصل تکلیف زیادہ تر دماغ کی کہانیوں میں ہوتی ہے۔ ماضی کے پچھتاوے اور مستقبل کی بے چینی۔ لیکن جو لمحہ ابھی ہو رہا ہے وہ اکثر اتنا خوفناک یا ناقابلِ برداشت نہیں ہوتا جتنا ہم سوچ رہے ہوتے ہیں۔

دوسری اہم بات یہ ہے کہ تم صرف موجودہ لمحے میں ہی کچھ تبدیل کر سکتے ہو۔ ماضی کو تم تبدیل نہیں کر سکتے۔ وہ پہلے ہی ہو چکا ہے۔ مستقبل ابھی آیا ہی نہیں ہے۔ تمہاری اصلی طاقت صرف یہاں اور ابھی میں ہے۔ اور اگر تمہارا دماغ یہاں ہی موجود نہیں ہے تو پھر تم اپنی زندگی کو سنبھال بھی نہیں سکتے۔ اس لیے کنکشن اے سی ٹی کا ایک بنیادی اصول ہے کیونکہ جب تک تم موجودہ لمحے میں نہیں آتے تب تک تم اپنے خیالات کی کہانیوں میں پھنسے رہتے ہو۔ لیکن جب تم واپس ابھی میں آتے ہو تو تمہیں وضاحت ملتی ہے۔ کنٹرول واپس ملتا ہے۔ اور تم اپنی زندگی کو شعوری طور پر چن سکتے ہو کہ اگلا قدم کیا ہوگا۔ یعنی کنکشن کا مطلب صرف موجودہ لمحے میں ہونا نہیں بلکہ اپنی زندگی کو حقیقی طریقے سے جینا ہے نہ کہ صرف سوچنا یا تصور کرنا۔

چوتھا اصول ہے 'آبزروِنگ سیلف' جو اے سی ٹی کا سب سے گہرا اور تبدیلی لانے والا تصور ہے۔ رس ہیرس یہاں ایک ایسی چیز کی طرف اشارہ کرتا ہے جو ہم میں سے اکثر لوگ محسوس ہی نہیں کرتے اور وہ یہ کہ ہمارے اندر دو 'سیلفز' چل رہے ہوتے ہیں۔ ایک ہوتا ہے 'تھنکنگ سیلف' یعنی وہ حصہ جو مسلسل سوچ رہا ہوتا ہے۔ فیصلے بنا رہا ہوتا ہے۔ یادیں دوبارہ چلا رہا ہوتا ہے۔ مستقبل کا تصور کر رہا ہوتا ہے اور ہر چیز پر اپنی رائے دے رہا ہوتا ہے۔ یہ وہی آواز ہے جو کہتی ہے میں اچھا نہیں ہوں۔ مجھے یہ کرنا چاہیے تھا۔ اگر ایسا ہو گیا تو کیا ہوگا؟ لوگ کیا سوچیں گے؟ یہ دماغ کا مسلسل تبصرہ کرنے والا نظام ہے۔ لیکن اس کے اندر ایک اور حصہ ہوتا ہے جو زیادہ تر لوگ نظر انداز کر دیتے ہیں۔ 'آبزروِنگ سیلف'۔ یہ وہ حصہ ہے جو ان سب چیزوں کو محسوس کر رہا ہوتا ہے۔ سوچو جب تم کسی خیال میں کھو جاتے ہو اور اچانک محسوس کرتے ہو کہ میں تو زیادہ سوچ رہا ہوں۔ تو جس چیز نے یہ محسوس کیا وہی 'آبزروِنگ سیلف' ہے۔ یہ خاموشی سے دیکھ رہا ہوتا ہے کہ دماغ کیا کر رہا ہے۔ ہیرس کہتا ہے کہ 'آبزروِنگ سیلف' کو نہ چوٹ پہنچائی جا سکتی ہے نہ تبدیل کیا جا سکتا ہے نہ بہتر بنایا جا سکتا ہے نہ جج کیا جا سکتا ہے۔ یہ کسی بھی صورتحال سے نقصان نہیں اٹھاتا۔ یہ تمہارے ساتھ تمہاری پہلی سانس سے لے کر آخری سانس تک ہوتا ہے۔ صرف مشاہدہ کرتا ہوا۔

اس کو سمجھنے کے لیے وہ ایک سادہ استعارہ دیتا ہے۔ تم آسمان ہو اور تمہارے خیالات، احساسات اور یادیں موسم ہیں۔ موسم بدلتا رہتا ہے۔ کبھی دھوپ، کبھی بارش، کبھی اندھیرا، کبھی تیز ہوا. لیکن آسمان ہر حال میں ویسا ہی رہتا ہے۔ کھلا، وسیع اور ان سب چیزوں کو اپنے اندر سمونے والا۔ مسئلہ تب ہوتا ہے جب ہم اپنے آپ کو موسم سمجھنے لگتے ہیں۔ جب ہم کہتے ہیں میں اداس ہوں، میں پریشان ہوں، میں غصے میں ہوں۔ تو ہم اپنے آپ کو اس لمحے کے موسم کے ساتھ ضم کر لیتے ہیں۔ لیکن اے سی ٹی کہتا ہے کہ تم وہ موسم نہیں ہو۔ تم وہ آسمان ہو جو اس موسم کو دیکھ رہا ہے۔ جب انسان صرف اپنے خیالات کے ساتھ شناخت کرتا ہے تو وہ اپنی زندگی کو بہت محدود دائرے میں جینے لگتا ہے۔ اگر دماغ کہتا ہے میں ناکام ہوں تو وہ اپنی پوری شناخت ناکامی سے بنا لیتا ہے۔ اگر دماغ کہتا ہے میں کمزور ہوں تو وہ اس خیال کو اپنی حقیقت بنا لیتا ہے۔ اس سے خود اعتمادی کا پورا نظام نازک ہو جاتا ہے۔

ہیرس یہاں ایک بہت اہم نکتہ اٹھاتا ہے کہ روایتی خود اعتمادی کا حصول تھکا دینے والا ہے۔ کیونکہ خود اعتمادی بنیادی طور پر ایک رائے ہے جو تم اپنے بارے میں اپنے دماغ سے سن رہے ہو۔ اور مسئلہ یہ ہے کہ آراء مسلسل بدلتی رہتی ہیں۔ جب تم اچھی کارکردگی دکھاتے ہو تو دماغ کہتا ہے تم عظیم ہو۔ اور جب تم ناکام ہوتے ہو تو وہی دماغ کہتا ہے تم بیکار ہو۔ یعنی تمہاری قدر بیرونی کارکردگی پر منحصر کرتی ہے جو کبھی مستحکم نہیں ہوتی۔ اس لیے خود اعتمادی کا پیچھا ایک لامتناہی چکر بن جاتا ہے۔ ہمیشہ کچھ ثابت کرنا، ہمیشہ بہتر بننا، ہمیشہ توثیق ڈھونڈنا۔ اور جیسے ہی کچھ غلط ہوتا ہے، پوری خود کی تصویر منہدم ہو جاتی ہے۔ اے سی ٹی اس جگہ پر ایک مختلف سمت دیتا ہے۔ خود کو قبول کرنا۔ یعنی تم اپنے آپ کو ثابت کرنے کی دوڑ سے نکل جاؤ۔ تم یہ سمجھ لو کہ تم صرف اپنے خیالات، لیبلز یا ماضی کی کہانیاں نہیں ہو۔ تم وہ آگاہی ہو جو ان سب کو دیکھ رہی ہے اور اس آگاہی کو کسی چیز سے جواز پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اس تبدیلی کا اثر بہت گہرا ہوتا ہے۔ جب تم 'آبزروِنگ سیلف' کا تجربہ کرتے ہو تو تمہیں اپنے خیالات سے ایک قدرتی فاصلہ مل جاتا ہے۔ تم ان کو سنجیدہ سچائی کی طرح نہیں لیتے بلکہ ان کو ذہنی واقعات کی طرح دیکھتے ہو۔ اور جب تمہیں یہ احساس ہوتا ہے کہ میں وہ ہوں جو محسوس کر رہا ہے تو پھر تمہارے اندر ایک استحکام آتا ہے جو بیرونی کامیابی یا ناکامی سے متزلزل نہیں ہوتا۔ اس طرح اے سی ٹی کا چوتھا اصول تمہیں ایک بہت طاقتور نقطہ نظر دیتا ہے کہ تم اپنے خیالات نہیں ہو۔ تم اپنی فیلنگز نہیں ہو۔ تم اپنی تاریخ بھی نہیں ہو۔ تم وہ جگہ ہو جس میں یہ سب کچھ ظاہر ہو رہا ہے اور وہ جگہ ہمیشہ محفوظ، ہمیشہ موجود اور ہمیشہ اچھوتی رہتی ہے۔

پانچواں اصول ہے 'ویلیوز' اور رس ہیرس یہاں اے سی ٹی کا ایک بہت مرکزی خیال سمجھاتا ہے جو پوری زندگی کی سمت بدل دیتا ہے۔ سب سے پہلے وہ یہ واضح کرتا ہے کہ ویلیوز اور اہداف ایک ہی چیز نہیں ہوتیں۔ لیکن ہم اکثر ان دونوں کو آپس میں ملا دیتے ہیں۔ ہدف وہ ہوتا ہے جو مکمل ہو جاتا ہے جس کا اختتامی نقطہ ہوتا ہے۔ جیسے ایک امتحان پاس کرنا، ایک نوکری حاصل کرنا یا کسی مخصوص وزن تک پہنچنا۔ جب یہ چیز مل جاتی ہے تو ہدف ختم ہو جاتا ہے۔ لیکن ویلیوز کبھی ختم نہیں ہوتیں۔ وہ ایک جاری سمت ہوتی ہیں۔ جس میں انسان زندگی بھر چل سکتا ہے۔ جیسے ایمانداری، مہربانی، ہمت، نظم و ضبط، دیکھ بھال، احترام۔ یہ ایسی چیزیں ہیں جو کبھی ختم نہیں ہوتیں۔ رس ہیرس اس بات کو بہت سادہ مثال سے سمجھاتا ہے کہ ہدف ایک منزل ہے جبکہ ویلیو ایک سمت۔ اگر تم کسی پہاڑ کی چوٹی کو نشانہ بناؤ تو جب تم وہاں پہنچ جاتے ہو تو سفر مکمل ہو جاتا ہے۔ لیکن اگر تم کہتے ہو میں مغرب کی طرف جا رہا ہوں تو مغرب کبھی ختم نہیں ہوتا۔ تم ہمیشہ اس سمت میں اور آگے جا سکتے ہو۔ اسی طرح ویلیوز تمہاری زندگی کو سمت دیتی رہتی ہیں، لیکن کبھی مکمل نہیں ہوتیں۔ اے سی ٹی کا بنیادی سوال یہاں یہ بن جاتا ہے کہ تم کیا حاصل کرنا چاہتے ہو بلکہ یہ کہ تم کس طرح کا انسان بننا چاہتے ہو؟ یعنی توجہ بیرونی کامیابی سے ہٹ کر اندرونی کردار پر آ جاتی ہے۔ کیونکہ زندگی میں سب کچھ کنٹرول نہیں ہوتا۔ نتائج، لوگوں کے ردعمل، حالات یہ سب تمہارے کنٹرول میں نہیں ہوتے۔ لیکن تمہارا رویہ، تمہارا ردعمل، تمہارے انتخاب یہ تم کنٹرول کر سکتے ہو۔ اس لیے ویلیوز تمہیں ایک ایسا لنگر دیتی ہیں جو بیرونی دنیا پر منحصر نہیں ہوتا۔ اگر تمہاری ویلیو مہربانی ہے تو تم ہر صورتحال میں کوشش کرتے ہو کہ تم مہربان انسان بنو۔ چاہے لوگ تمہیں سراہایں یا نہ سراہایں، چاہے بدلے میں تمہیں کچھ ملے یا نہیں۔ اگر تمہاری ویلیو ایمانداری ہے تو تم مشکل وقت میں بھی سچ بولنے کی کوشش کرتے ہو۔ چاہے اس کا قلیل مدتی نقصان ہو۔ یعنی ویلیوز تمہیں ایک مستقل سمت دیتی ہیں نہ کہ عارضی انعام کا نظام۔

رس ہیرس یہ بھی مشاہدہ کرتا ہے کہ جب لوگ ویلیوز کے بغیر جیتے ہیں تو ان کی زندگی اکثر خوف زدہ ہو جاتی ہے۔ وہ فیصلے اس بنیاد پر لیتے ہیں کہ لوگ کیا سوچیں گے۔ مجھے رد نہیں کیا جائے گا۔ میں محفوظ رہوں۔ یعنی ان کی توجہ اجتناب پر ہوتی ہے۔ درد سے بچنا، شرمندگی سے بچنا، ناکامی سے بچنا۔ لیکن اس نقطہ نظر کا مسئلہ یہ ہے کہ اس میں زندگی وسیع نہیں ہوتی بلکہ چھوٹی ہوتی جاتی ہے۔ لیکن جب انسان ویلیوز کے ساتھ جیتا ہے تو اس کی توجہ اجتناب سے ہٹ کر معنی کی طرف منتقل ہو جاتی ہے۔ اب وہ یہ نہیں سوچتا کہ میں کس چیز سے بچوں بلکہ یہ سوچتا ہے کہ میں کس طرح کا انسان بننا چاہتا ہوں۔ اور جب یہ تبدیلی آتی ہے تو عمل زیادہ بہادرانہ اور بامعنی ہو جاتے ہیں۔ چاہے جذبات غیر آرام دہ ہی کیوں نہ ہوں۔ مثال کے طور پر اگر کسی کی ویلیو ترقی ہے تو وہ نئے چیلنجز قبول کرے گا۔ چاہے اسے ڈر لگے۔ اگر کسی کی ویلیو کنکشن ہے تو وہ رشتوں میں کوشش کرے گا۔ چاہے اسے رد ہونے کا خطرہ ہو۔ یعنی ویلیوز تمہیں صرف کمفرٹ زون میں نہیں رکھتیں بلکہ تمہیں زندگی کے حقیقی تجربات کی طرف لے جاتی ہیں۔ رس ہیرس کا سب سے اہم نکتہ یہ ہے کہ ویلیوز تمہاری زندگی کو صرف 'فیل گڈ' بنانے کے لیے نہیں ہوتیں بلکہ 'لِو ویل' بنانے کے لیے ہوتی ہیں۔ کیونکہ 'فیل گڈ' فیلنگز آتی جاتی رہتی ہیں۔ لیکن معنی ایک گہرا استحکام دیتا ہے جو عارضی جذبات پر منحصر نہیں ہوتا۔ اس طرح پانچواں اصول اے سی ٹی کا ایک بنیاد بن جاتا ہے کہ جب تم اپنی زندگی کو ویلیوز کے ساتھ ہم آہنگ کرتے ہو تو تم اپنی زندگی کو صرف زندہ نہیں رہتے بلکہ اسے ارادے کے ساتھ جیتے ہو اور یہی تبدیلی انسان کو سمت، وضاحت اور طویل مدتی تکمیل دیتی ہے۔

چھٹا اصول ہے 'کمٹڈ ایکشن'۔ اور یہاں کمٹمنٹ کا مطلب بالکل بھی پرفیکشن نہیں ہے۔ رس ہیرس اس بات کو بہت واضح کرتا ہے کہ زندگی میں تم سے غلطیاں ہوں گی۔ تم راستے سے بھی ہٹو گے، تم پرانی عادات میں واپس بھی جاؤ گے۔ یہ کوئی استثنا نہیں ہے۔ یہ ایک عام انسانی تجربہ ہے۔ مسئلہ یہاں یہ نہیں کہ تم گرتے ہو۔ مسئلہ تب ہوتا ہے جب تم گرنے کے بعد خود کو ختم سمجھ لیتے ہو اور واپس اٹھنا چھوڑ دیتے ہو۔ 'کمٹڈ ایکشن' کا مطلب یہ ہے کہ جب تم سے غلطی ہو، تم اس میں اٹک نہ جاؤ۔ تم اپنے آپ کو سزا نہ دو۔ نہ ہی اپنے آپ کو ناکامی کا لیبل دو۔ بلکہ تم رک کر محسوس کرو کہ میں یہاں پھر پھنس گیا ہوں۔ پھر اپنے ویلیوز کو یاد کرو اور بس اگلا چھوٹا قدم لے لو۔ پھر اس کے بعد اگلا اور پھر اگلا۔ یعنی یہ ایک مسلسل عمل ہے۔ پرفیکشن نہیں حرکت۔ رس ہیرس ایک طاقتور تصویر استعمال کرتا ہے ایک مکڑی کی جو اس نے ایک غار میں دیکھی تھی۔ وہ مکڑی بار بار دیوار کے بیچ میں اپنا جال بنا رہی ہوتی ہے۔ لیکن ہوا یا نقصان اس جال کو توڑ دیتا ہے۔ لیکن مکڑی رکتی نہیں۔ وہ بغیر فرسٹریشن کے دوبارہ شروع کر دیتی ہے۔ پھر ٹوٹ جاتا ہے۔ پھر دوبارہ بنا دیتی ہے۔ نہ غصہ، نہ خود پر شک۔ صرف مسلسل عمل۔ اسی تصویر سے رابرٹ دی بروس نے تحریک لی تھی۔ اس نے ایک مکڑی کو دیکھ کر سمجھا کہ اگر ایک چھوٹی سی مکڑی ہر ناکامی کے بعد دوبارہ کوشش کر سکتی ہے، تو میں بھی اپنی فوج کو شکست کے بعد دوبارہ بنا سکتا ہوں۔ یعنی پیغام یہ ہے کہ ناکامی اختتام نہیں ہوتی۔ صرف عمل کا حصہ ہوتی ہے۔ اے سی ٹی کا نکتہ یہ ہے کہ تمہارا کام پرفیکٹ ہونا نہیں بلکہ مستقل واپس آنا ہے۔ سوال یہ نہیں کہ تم کبھی گرو گے یا نہیں؟ سوال یہ ہے کہ جب گرو گے تو کیا تم واپس اپنی سمت میں چلنا شروع کرو گے یا نہیں؟

کتاب کے آخر میں رس ہیرس ایک اور اہم فریم ورک دیتا ہے جسے وہ 'فیئر' کہتا ہے۔ یعنی وہ چار چیزیں جو زیادہ تر لوگوں کو بامعنی عمل کرنے سے روک دیتی ہیں۔ پہلی چیز ہے 'فیوز ود تھاٹس'۔ یعنی جب تم اپنے غیر مددگار خیالات کے ساتھ اتنے چمٹ جاتے ہو کہ تم ان کو سچ مان لیتے ہو۔ جیسے میں نہیں کر سکتا۔ یہ مشکل ہے۔ اس کا کوئی فائدہ نہیں۔ یہ خیالات تمہیں عمل سے روک دیتے ہیں۔ جبکہ یہ صرف خیالات ہوتے ہیں۔ حقائق نہیں۔ دوسری چیز ہے 'غیر حقیقی توقعات'۔ جب تم اپنے اہداف کو اتنا بڑا اور پرفیکٹ بنا لیتے ہو کہ وہ حاوی لگنے لگتے ہیں۔ تو تم شروع ہی نہیں کرتے یا اگر شروع کرتے ہو تو جلدی چھوڑ دیتے ہو۔ اے سی ٹی کہتا ہے کہ اہداف کو چھوٹے مراحل میں توڑنا ضروری ہے۔ ورنہ دماغ حاوی ہو جاتا ہے۔ تیسری چیز ہے 'تکلیف سے اجتناب'۔ یعنی جب کوئی عمل تھوڑا سا بھی بے چینی، خوف یا تکلیف کو متحرک کرتا ہے تو ہم اس سے بھاگ جاتے ہیں۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ بامعنی زندگی ہمیشہ تکلیف کے ساتھ آتی ہے۔ اگر تم ہر تکلیف سے بچو گے، تو تم اپنی زندگی کو بھی چھوٹا کر دو گے۔ اور چوتھی چیز ہے 'ویلیوز سے دوری'۔ یعنی جب تمہیں واضح ہی نہیں ہوتا کہ تم کس سمت میں جا رہے ہو۔ تم کیا ویلیو رکھتے ہو، تم کس طرح کا انسان بننا چاہتے ہو۔ جب کمپاس ہی نہیں ہوتا تو تم ہر سمت میں بھٹک جاتے ہو۔ اے سی ٹی کہتا ہے کہ ان چار رکاوٹوں کا حل بھی سادہ ہے۔ اپنے خیالات سے الگ ہو جاؤ۔ اہداف کو چھوٹے مراحل میں تقسیم کرو۔ تکلیف کے ساتھ وسیع ہونا سیکھو اور بار بار اپنی ویلیوز کی طرف واپس آؤ۔ یعنی 'کمٹڈ ایکشن' کا بنیادی خیال یہ ہے کہ زندگی ایک مکمل سیدھی لکیر نہیں ہے۔ یہ ایک زگ زیگ راستہ ہے جہاں تم گرتے ہو، اٹھتے ہو، رکتے ہو اور پھر آگے بڑھتے ہو۔ اور ہر بار جب تم واپس اپنی ویلیوز کی طرف آتے ہو، تم اصل میں اپنی زندگی کو بامعنی بنا رہے ہوتے ہو۔ چاہے ترقی سست ہی کیوں نہ ہو۔

اس کتاب کا سب سے بنیادی پیغام یہی ہے کہ زندگی کا مقصد صرف خوش رہنا نہیں ہوتا بلکہ زندگی کو پوری طرح جینا ہوتا ہے۔ ہم اکثر یہ سمجھ لیتے ہیں کہ اگر ہم ہر وقت اچھا محسوس کریں، تناؤ نہ ہو، دکھ نہ ہو، بے چینی نہ ہو تو ہم کامیاب زندگی جی رہے ہیں۔ لیکن اے سی ٹی کہتا ہے کہ یہ ایک غلط ہدف ہے۔ کیونکہ انسانی زندگی کا قدرتی حصہ ہی درد، تناؤ، خوف، نقصان اور ناکامی ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ 'فیلنگ گڈ' کوئی براہ راست ہدف نہیں ہے بلکہ ایک ضمنی پیداوار ہے۔ جب تم اپنی زندگی کو اپنی ویلیوز کے مطابق جیتے ہو، بامعنی اعمال کرتے ہو اور اپنے اندر کی جدوجہد سے بھاگنے کے بجائے اس کے ساتھ چلنا سیکھتے ہو، تو دھیرے دھیرے ایک قدرتی اطمینان اور سکون پیدا ہوتا ہے۔ لیکن اگر تم صرف ہر وقت اچھا محسوس کرنے کے پیچھے بھاگتے رہو گے تو تم اور زیادہ فرسٹریشن اور خالی پن محسوس کرو گے۔ رس ہیرس اس بات کو سمجھاتا ہے کہ ایک بھرپور اور بامعنی زندگی میں درد کا ہونا ضروری ہے۔ دکھ، غم، ڈر، غصہ، مایوسی یہ سب انسانی تجربے کا حصہ ہیں۔ مسئلہ درد نہیں ہوتا۔ مسئلہ تب ہوتا ہے جب ہم درد سے لڑنا شروع کر دیتے ہیں۔ اسے کنٹرول کرنے کی کوشش کرتے ہیں یا اس سے بھاگتے ہیں۔ اس جدوجہد کی وجہ سے اصلی تکلیف دوگنی ہو جاتی ہے۔ لیکن جب انسان یہ سمجھ لیتا ہے کہ میں اپنے خیالات اور احساسات کو کنٹرول نہیں کر سکتا لیکن میں اپنی سمت چن سکتا ہوں تو ایک بہت بڑا شفٹ آتا ہے۔ حالات شاید ویسے ہی رہتے ہیں۔ لیکن ان کے ساتھ تمہارا رشتہ بدل جاتا ہے۔ جو چیزیں پہلے تمہیں توڑ دیتی تھیں، اب ان کے ساتھ تم چل سکتے ہو۔ جو دکھ پہلے تمہیں روک دیتا تھا، اب وہ تمہیں بیان نہیں کرتا۔ اس کو سمجھانے کے لیے ایک بہت طاقتور استعارہ استعمال ہوتا ہے کہ جیسے ایک کشتی میں تم سفر کر رہے ہو اور تمہارے ساتھ 'ڈیمنز' بھی ہیں۔ یعنی تمہارے منفی خیالات، خوف اور تکلیف دہ احساسات۔ اے سی ٹی یہ نہیں کہتا کہ یہ 'ڈیمنز' غائب ہو جائیں گے۔ وہ رہتے ہیں۔ لیکن جب تم اپنی توجہ ان سے ہٹا کر اپنی سمت پر فوکس کرتے ہو تو وہ تمہیں کنٹرول نہیں کر پاتے. وہ صرف پس منظر میں شور بن کر رہ جاتے ہیں۔ اسٹیئرنگ تمہارے ہاتھ میں رہتی ہے۔ یعنی اے سی ٹی تمہیں کوئی جھوٹا وعدہ نہیں دیتا کہ زندگی ہمیشہ آسان یا خوشگوار ہوگی۔ بلکہ یہ ایک زیادہ حقیقی اور ٹھوس وعدہ دیتا ہے کہ تم اپنی زندگی کو پوری طرح جی سکتے ہو۔ چاہے اندر کتنا بھی طوفان ہو۔ تم اپنے ویلیوز کے مطابق عمل کر سکتے ہو۔ موجودہ لمحے میں رہ سکتے ہو۔ اپنے خیالات سے الگ ہو سکتے ہو اور اپنے درد کو اٹھاتے ہوئے بھی آگے بڑھ سکتے ہو۔ اصل آزادی یہاں سے آتی ہے کہ تم اپنے دماغ کے موسم کے غلام نہیں رہتے۔ تم سمجھ جاتے ہو کہ خیالات اور احساسات آتے جاتے رہتے ہیں۔ لیکن تم ان کے اندر پھنسنے کے بجائے ان کے ساتھ زندگی جینا چن سکتے ہو۔ اور جب یہ تبدیلی آتی ہے تو زندگی پرفیکٹ نہیں ہوتی۔ لیکن حقیقی، بامعنی اور گہرائی سے جی گئی ضرور ہو جاتی ہے۔